Home / اہم خبریں / شہر میں لگے تمام بل بورڈز چوبیس گھنٹوں میں ہٹادئے جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران مربوط کارروائی کریں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

شہر میں لگے تمام بل بورڈز چوبیس گھنٹوں میں ہٹادئے جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران مربوط کارروائی کریں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں بل بورڈز آویزاں کرنے کا نو ٹس لے لیا۔ بدھ کو انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران کمشنر آفس میں طلب کیا اور ہدایت دی کہ وہ فوری کارروائی کر کے تمام بل بورڈز کو ہٹائیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام بل بورڈز چوبیس گھنٹوں میں ہٹادئے جائیں گے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران مربوط کارروائی کریں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اجلاس کو اپنے اپنے ضلع مین بل بورڈز کی تنصیب کے بارے میں کمشنر کراچی کو بریفنگ دی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام بل بوڈز بلا اجازت لگائے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ شہر میں بل بورڈز کی تنصیب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں اور کارروائی کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ زیادہ تر بل بورڈز جنوبی، شرقی اور وسطی اضلا ع میں لگائے گئے ہیں۔ دیگر علاقوں میں بھی بلا اجازت بل بورڈز میں لگائے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی۔ ون اسد علی خان، تمام اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز اور ضلعی بلدیات کراچی کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے