Home / اہم خبریں / سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آپے سے باہر، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاﺅ پوچھنے تک محدود، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آپے سے باہر، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاﺅ پوچھنے تک محدود، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آپے سے باہر، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاﺅ پوچھنے تک محدود، انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی وغفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاﺅ پوچھنے تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے دکانداروں کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار بلاخوف و خطر جاری ہے۔ اگر کوئی صارف سبزی اور پھل مہنگے داموں فروخت کیے جانے پر احتجاج کرتا ہے تو اسے دکاندار بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اس دوران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے مرد و زن میں تمیز بھی بھلا دیتے ہیں، آئے روز سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب طبقہ کے افراد بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے