راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ سزائے موت یافتہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں نظرثانی سے متعلق قانونی پہلو زیر غور ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔
![]()