Home / اہم خبریں / شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے بچے کو ہراساں کرنے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے بچے کو ہراساں کرنے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، والدین کو ڈرانے دھمکانے اور بزور اسلحہ بچے کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کے الزام میں بدکردار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا ساتویں کلاس کا طالب علم ہے جسے ملزم شعیب عرف عرفان ولد رحیم گل سکنہ ظفر آباد کالونی اپنی شیطانی خواہشات کی تکمیل کے لئے اسے گزشتہ دو سالوں سے جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے اور اسے زبردستی اپنے ساتھ دوستی کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ بچے کے انکار پر ملزم نے اسے اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم مجھے بھی سنگین دھمکیاں دے چکا ہے۔ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے