Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں جوانسال شادی شدہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام، ملزم بری

ڈیرہ اسماعیل خان میں جوانسال شادی شدہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام، ملزم بری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بیس سالہ شادی شدہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ چھجڑی کی رہائشی بیس سالہ (آ بی بی) نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ سے اڑھائی سال قبل اس کی شادی ہوئی، ایک روز شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اسے مار پیٹ کی جس پر وہ ناراض ہوکر گھر سے باہر نکلی جہاں پر ملزم محمد ابوبکر ولد ہدایت اللہ قوم سپراسکنہ عادل سپرا پروا کھڑا تھا۔ وہ مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر قریبی گنے کے کھیت میں لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ ساری رات ہم دونوں نے اسی کھیت میں گزاری، صبح وہ مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر پروآ اڈہ موڑ پر مسافر خانہ میں چھوڑ گیا جہاں سے میں گاڑی میں سوار ہوکر نانیویلہ اڈہ پہنچی اور وہاں سے پھر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا جوکہ بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوگیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے