Home / اہم خبریں / بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور

بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پودا لگایا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈہ پور اور مختلف ضلعی محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ درخت ہمارے ماحول کیلئے لازمی جزو ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ”ایک شخص ایک درخت“ کے سلوگن سے حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ جو بلین ٹری منصوبے کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہر شہری اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے