Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا کرشنگ سیزن کے موقع پر چشمہ شوگر ملز کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا کرشنگ سیزن کے موقع پر چشمہ شوگر ملز کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل نے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز اور ملوں کی جانب سے کاشتکاروں کو بروقت انڈنٹ فراہمی کے سلسلے میں چشمہ شوگر ملز 1 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر چشمہ شوگر ملز 1 نے اسسٹنٹ کمشنر کو کرشنگ سیزن کے آغاز کے حوالے سے انتظامات اور کاشتکاروں کو انڈنٹ فراہمی کے طریقہ کار کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ملز کے مختلف یونٹس کا بھی دورہ کیا اور ملز انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے