Home / اہم خبریں / فیروز والہ کچہری کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا معاملہ۔ پولیس کی بروقت کاروائی، فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، گاڑیاں ضبط

فیروز والہ کچہری کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا معاملہ۔ پولیس کی بروقت کاروائی، فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، گاڑیاں ضبط

لاہور (بیورو رپورٹ) فیروز والہ کچہری کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا معاملہ۔ پولیس کی بروقت کاروائی، فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، گاڑیاں ضبط، دونوں پارٹیاں آج صبح پولیس سٹیشن مرید کے سٹی میں درج دہرے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے فیروز والہ کچہری آئیں تھیں۔ کچہری کے باہر سروس روڈ پہنچنے پر دونوں پارٹیوں کے افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ڈولفن سکواڈ کی کال پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا۔ شاہدرہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور شہریوں کی جانیں بچائیں۔ پولیس کی فوری کاروائی کی وجہ سے فائرنگ کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ملزمان کے قبضےسے 2 عدد اے کے 47، 1 رپیٹر، 1 عدد 44 بور رائفل اور 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور دیگر اسلحہ برامد۔ فیروز والہ کچہری کے وکلاء اور پیشی پر آئے سائلین نے ملزموں کی بروقت گرفتاری پر لاہور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دونوں پاٹیاں ماضی میں بھی سنگین جرائم میں ملوث اور گینگز کے طور پر کاروائیاں کرتی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بروقت کاروئی اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر ایس پی سٹی، ڈولفن ٹیم اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے