Home / اہم خبریں / پسند کی شادی پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کی چوری کی انوکھی واردات

پسند کی شادی پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کی چوری کی انوکھی واردات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چوری کی انوکھی واردات، پسند کی شادی پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے داماد کے گھر میں چوری کر ڈالی، مکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائیوں سمیت چار افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تحصیل پروا کے علاقہ ماہڑہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماہڑہ کے رہائشی نے پولیس کا بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی پسند سے کورٹ میرج کرلی اور اپنی بیوی کو گھر لے آیا جس کا لڑکی کے میکے والوں کو شدید رنج و دکھ تھا۔ پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لئے وہ میرے گھر کی دیوار توڑ کر مکان کے اندر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود چھ تولہ طلائی زیورات، دو لاکھ روپے نقد، فریج، اے سی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے لڑکی کے والد اور بھائیوں سمیت چار افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے