تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوسرا سعید احمد صدیقی میموریل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، جونیئر میں عتیق الرحمن اور سینئر میں غلام مصطفی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیکریٹری ویسٹ ریحان اکرم

دوسرا سعید احمد صدیقی میموریل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، جونیئر میں عتیق الرحمن اور سینئر میں غلام مصطفی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیکریٹری ویسٹ ریحان اکرم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دوسرا سعید احمد صدیقی میموریل ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ چیپمئن شپ کا انعقاد گزشتہ روز پاک کالونی میں کیا گیا، پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں جونیئر کیٹیگری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے عتیق الرحمن نے اور نعتِ رسولِ مقبول کا شرف حافظ سید شارق نے حاصل کیا، پروگرام کا افتتاح سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے کیا اور سعید احمد صدیقی (مرحوم) کے لگائے گئے اس گلشن کو دیکھ کر اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) کی بدولت ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والی سپورٹس سرگرمیوں کی تعریف بھی کیں، 25 کلو گرام جونیئرمیں نہال نے پہلی،اواب نے دوسری اور طیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 30 کلو گرام میں وجیح الدین نے زبردست مقابلے کے بعد کامیابی اپنے نام کی جبکہ غلام مصطفی نے دوسری اور عبید نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، 35 کلو گرام میں فراز نے کامیابی کا تاج اپنے سر سجایا، عذیر نے دوسری جبکہ حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 40 کلو گرام میں وامق نے اول، حذیفہ دوم اور دانیال نے سوم، 45 کلو گرام جونیئرمیں عتیق الرحمن نے فائنل میں تابڑ توڑ مقابلے کے بعد اپنے حریف عقیب کو دھول چٹا کر کامیابی کا تاج اپنے نام کیا جبکہ سکندر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 50 کلو گرام سینئرمیں سید شارق نے پہلی، واصف نے دوسری اور کامران نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 60 کلو گرام سینئرمیں طیب نے زبردست مقابلے کے بعد پہلی جبکہ نعیم نے دوسری اور رحمن نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، 65 کلو گرام سینئر میں نبیل انصاری نے پہلی، مدثر اقبال نے دوسری اور جہانزیب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، 70 کلو گرام سینئرمیں غلام مصطفی نے دلکش مقابلے کے بعد اپنے حریف کاشان کو زیر کیا اور سینئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کاشان نے دوسری اور علی حسن نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، پروگرام کا مقصد نوجوانواں میں اس کھیل کو پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن کو شش کرنا ہے پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور انکے ہمراہ بخت خان صاحبزادہ، احمد دین اور بابرہ اسماعیل نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری ریحان اکرم اور پوری ٹیم نبیل انصاری، غلام مصطفی، مدثر اقبال،علی حسن اور نعیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے