تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلونا بم دھماکہ میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلونا بم دھماکہ میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کھلونا بم دھماکہ میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، زخمی باپ کے بعد 14 سالہ بچی کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور بارودی مواد کے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا، گھر سے تین جنازے اٹھنے سے علاقہ میں کہرام، پورا علاقہ سوگوار، دو بھائیوں اور بہن کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی، والد کی رپورٹ پر تھانہ گومل یونیورسٹی نے نامعلوم افراد کیخلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد کا رہائشی صفدر اقبال ولد اللہ وسایا قوم مرڑ سکنہ درابن خورد اپنی اراضی میں پانی لگانے گیا جہاں کھلونا نماچیز ملنے پر اس نے اسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر موٹرسائیکل پر لٹکا دیا، شام کو جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو وہ ابھی موٹرسائیکل پر بیٹھا ہی تھا کہ کہ اس کے تین بچے کھانے کی چیز سمجھ کر اس پر جھپٹ پڑے۔ اسی کھینچا تانی میں شاپنگ بیگ میں دراصل موجود کھلونا نما بم کی پن کھولنے سے وہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صفدر اقبال کے تینوں بچے دس سالہ بیٹا وحید، سات سالہ بیٹا گلریز اور اڑھائی سالہ بیٹی ہانیہ بی بی موقع پرجاں بحق جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پرپہنچ گئے۔ ابتداء میں کھلونا نما بم کی طرف خیال نہ جانے پر اسے سلنڈر کا دھماکہ سمجھا گیا تاہم مذید چھان بین کرنے پر شاپر میں موجود کھلونا بم کے دھماکہ کی تصدیق ہوگئی۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بعد ازاں اس کی ایک اور 14 سالہ بچی عروج بی بی دختر صفدر اقبال بھی سامنے آگئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں اور بہن سمیت تینوں بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، گھر سے تین بچوں کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور واقعہ کے دوسرے روز میں علاقہ کی فضا سوگوار رہی۔ یونیورسٹی پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد صفدر اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل اور باردوی مواد کے دھماکہ کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے