Home / اہم خبریں / اسکولز کی طالبات میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی اور اوبر میں شراکت داری، 6 ماہ کے دوران 15 سو سے زائد کرکٹرز فائدہ اٹھائیں گی

اسکولز کی طالبات میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی اور اوبر میں شراکت داری، 6 ماہ کے دوران 15 سو سے زائد کرکٹرز فائدہ اٹھائیں گی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرک فار اَس پروگرام کے تحت خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اوبر کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 6 ماہ پر مشتمل شراکت داری کا آغاز 31 اکتوبر 2019 سے ہورہا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان شراکت داری سے 15 سو سے زائد کرکٹرز فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ پروگرام 14 شہروں میں جاری رہے گا جس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، ایبٹ آباد، بہالپور، چارسدہ، ہری پور، مردان، ملتان، مظفرگڑھ اور نوشہرہ شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت 850 بچوں کو پلیئنگ اور ٹریننگ کے لیے مخصوص کٹس فراہم کی جائیں گی جبکہ 50 اسکولز کی طالبات کو کھیل اور ٹریننگ کا سامان فراہم کیا جائے گا۔ اس شراکت داری کے تحت ہر شہر سے 4 اسکولز کا انتخاب کیا جائے گا۔ 50 اسکولز میں اسپورٹس اسٹاف طالبات کو ٹریننگ فراہم کرے گا۔ اسپورٹس اسٹاف میں ترجیح خواتین کوچز اور مینٹورز کو دی جائے گی۔ معاہدے میں شامل 5 زونز میں 25 کرکٹ پچز بھی تیار کی جائیں گی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ کے فروغ اور قومی کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے لیے اسکولز کی سطح پر کرکٹ کو ترجیح دینی ہوگی۔ وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرک فار اَس پروگرام کے تحت کئی اہم اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا بنیادی مقصد خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرتے ہوئے انہیں پیشہ وارانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور اوبر کے درمیان شراکت داری سے یہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کرنے پر اوبر کے مشکور ہیں۔ جی ایم اوبر سعد نوید پال کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بااختیار خواتین کی کہانیاں سنانا ہی نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں خواتین کرکٹ کھیلنے کے لیے میدان میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر وہ پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹ ویژن 2022 کے تحت کرک فار اَس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی کرکٹرز کو قومی خواتین کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے ایک واضح راستہ دیکھانا ہے۔ پروگرام کے تحت اسکولز کی طالبات کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے