تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بنوں میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

بنوں میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) ممتن خیل مارکیٹ جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل ممتن خیل مارکیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت شہباز اور شیر مداللہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، اور دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی اور دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے