Home / اہم خبریں / این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا

این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے 36 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائےتھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ مختار احمد نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ آغا سلمان 61 اور محمد محسن 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بلوچستان کےاسپنر جلات خان نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم سدرن پنجاب کے 363 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز ہی بناسکی تھی۔ بلوچستان کے مڈل آرڈر بلے باز اکبر الرحمٰن نے 16 چوکوں کی مدد سے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے