Home / اہم خبریں / اقدام قتل اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار جبکہ شہر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اقدام قتل اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار جبکہ شہر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش و جرائم پیشہ عناصر اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، گٹکا برآمد، مقدمہ درج
تھانہ تعلقہ: سی آئی اے پولیس کی تعلقہ تھانے کی حدود میرواہ روڈ نزد بائی پاس چوک کامیاب کاروائی، ملزمان بنام اعجاز راجپوت، علیم راجپوت، عامر راجپوت اور دانش آرائیں گرفتار، ملزمان کے قبضے سے انڈین ساختہ سفینا گٹکے برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے میں درج، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل۔
روپوش/اشتہاری
تھانہ ڈینگان بھرگڑی: ایس ایچ او ڈینگان کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ٹامس موری کامیاب کاروائی، روپوش ملزمان بنام علی محمد اور محمد امین گرفتار، روپوش ملزمان کوٹ غلام محمد تھانے کے اقدام قتل اور بلوے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے