Home / اہم خبریں / میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد سے روحانی سکون ملتا ہے۔ مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی

میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد سے روحانی سکون ملتا ہے۔ مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد سے روحانی سکون ملتا ہے مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی جان اولاد اور مال سے زیادہ محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہِ حسنہٰ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعتِ اہلسنت کے ناٸب ناظم اعلٰی صوبہ سندھ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی نے سنہری جامع مسجد مسلم آباد میرپورخاص میں جشنِ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریوں کےسلسلہ میں علمإ کرام، آٸمہ کرام، حفاظِ کرام، قرا ٕ حضرات اور معززین شہر کے ساتھ ایک اجلاس میں فرمایا مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی نے فرمایا کہ محافلِ میلاد کا انعقاد روحانی سکون کا باعث ہے حُبِ رسول دینِ حق کی شرط اول ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا عین اسلام ہے ربیع الاول کی آمد پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کھل اٹھتے ہیں یکم ربیع الاول سے لے کر اختتام ربیع الاول شریف تک درود و سلام کی محافل کا سلسلہ جاری رہے گا محفل میلاد منانا اللہ تعالی کی سنت ہے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محفل میلاد اور جلسے جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے اجلاس میں علامہ صادق حسین سعیدی، حافظ منظور حسین تونسوی، سید محمد سلیمان شاہ، قاری محمد ارشاد قادری، قاری محمد نیاز قادری، قاری محمد افضل مری، محمد امین میمن، محمد کامران میمن، علامہ محمد اعظم بروہی، عبدالستار بروہی، علامہ خادم حسین پنہور، محمد شمس دین پنہور، قاری غلام حسین قادری، قاری محمد اختر رضا مہروی، علامہ دھنی بخش نعیمی، علامہ غلام عباس قادری، قاری محمد عمران سعیدی، غلام محمد صندلی، ڈاکٹر محمود خان عباسی، محمد عدیل عباسی، عبدالرحمن، مسکین محمد، عامر وحید اور اس کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اجلاس کے آخر میں مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی نے امت مسلمہ خصوصا کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے