Home / اہم خبریں / گندم کی ہدف سے 35 فیصد کم خریداری، مصنوعی قلت کا خدشہ

گندم کی ہدف سے 35 فیصد کم خریداری، مصنوعی قلت کا خدشہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گندم کی ہدف سے 35 فیصد کم خریداری، مصنوعی قلت کا خدشہ۔ حکومت نے اپنے ہدف کے مقابلے میں 35 فیصد کم گندم ذخیرہ کی جبکہ سندھ کی جانب سے اس سال گندم کی خریداری نہیں کی گئی، دستاویز طوفانی بارشوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے گندم کی خریداری کا ہدف پورا نہ ہونے کے باعث مصنوعی قلت پید ا ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب اور پاسکو کی جانب سے گندم ہدف کے مقابلے میں 35 فیصد کم خریدی گئی جبکہ جبکہ سندھ کی جانب سے اس سال گندم کی خریداری نہیں کی گئی۔ طوفانی بارشوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے گندم کی تیار فصل 12 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن خراب ہوئی ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب اور پاسکو کیلئے 62 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر پنجاب حکومت نے 33 لاکھ 16 ہزار اور پاسکو نے 6 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کی جو کل 40 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن بنتی ہے۔حکومت نے اپنے ہدف کے مقابلے میں 35 فیصد کم گندم ذخیرہ کی جبکہ سندھ کی جانب سے اس سال گندم کی خریداری نہیں کی گئی۔ دستاویز کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ اس سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 54 لاکھ 71 ہزار میٹرک ٹن ہوئی جبکہ گزشتہ سال گندم 2 کروڑ 55 لاکھ میٹرک ٹن ہوئی تھی۔ ملک میں گندم کی کھپت کا تخمینہ 2 کروڑ 69 لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا ہے جبکہ ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔ 5 ستمبر تک ملک میں 72 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن گندم ذخیرہ تھی جو ایک ماہ میں 68 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن ہو گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے