Home / اہم خبریں / افغان سکیورٹی فورسز کی پاکستانی سرحدی علاقوں پر فائرنگ، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں خاتون سمیت 5 شہری زخمی

افغان سکیورٹی فورسز کی پاکستانی سرحدی علاقوں پر فائرنگ، فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں خاتون سمیت 5 شہری زخمی

راولپنڈی (ویب ڈسک) پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے درمیان پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے 6 جوان، خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق افغان فورسز نے افغانستان کے ضلع ناری سے بھاری مشین گنز سے فائرنگ کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔ افغان فورسز کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے گاؤں اروند میں فائرنگ سے پاک فوج کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے، فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں کندکی اور دلبر کو نشانہ بنایا گیا، دھرتی ماں کے رکھوالوں کی جوابی کارروائی سے افغان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دونوں جانب سے عسکری حکام کے روابط کے فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے