Home / اہم خبریں / مکہ اور مدینہ کیلئے سعودی فرمارواں شاہ سلمان نے حرمین ایکسپریس کا افتتاح کردیا- ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریںگے

مکہ اور مدینہ کیلئے سعودی فرمارواں شاہ سلمان نے حرمین ایکسپریس کا افتتاح کردیا- ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریںگے

مکہ مکرمہ (نوپ نیوز) سعودی فرمارواں شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔ جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔ دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔ سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا ’دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔ مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے