Home / اسلام آباد / بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔ مشال ملک

بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے۔ مشال ملک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بین الاقوامی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لینے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت و اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں بھی بلیک ڈے منایا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سمیت شہریوں نے علامتی بھوک ہڑتال بھی کی۔ شرکاء نے بازوؤں اور سروں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے میڈیا سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا تیسرا مہینہ ہو گیا ہے، وہاں کربلا کا منظر ہے۔ وحشی درندے مودی کی وجہ سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مودی کو دوبارہ دہشتگرد قرار دیا جائے۔ مشال ملک نے کہا کہ ہندوستان کو پوری دینا کی پرواہ نہیں، وہاں جنگل لاء چل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بہن بیٹیوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہیں۔ معصوم لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ ہم نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ہم نے بے نقاب کرنا ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہم نے مسلسل جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان بھی مہاتیر محمد کی طرز پر ایک ٹھوس موقف اختیار کرے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے