اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم سیاہ پاکستان اور دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا اور اس سال پانچ اگست کو جموں وکشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کیلئے مقبوضہ وادی کی متنازعہ حیثیت تبدیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام اور امت مسلمہ نے اس اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں فوری طور پر کرفیو اور مواصلاتی بندش اور بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
![]()