Home / اسلام آباد / بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور کررکھا ہے، بھارت کی قابض فوج خواتین اور بچوں سمیت کشمیری عوام کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور کررکھا ہے، بھارت کی قابض فوج خواتین اور بچوں سمیت کشمیری عوام کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے خودارادیت کے حق کے حصول تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی غیر متزلزل، اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں کشمیریوں کے بنیادی حق کی توثیق کی ہے تاکہ وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منصفانہ اور غیر جانبدرارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس سال 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور کررکھا ہے صدر نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج خواتین اور بچوں سمیت کشمیری عوام کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور انہیں اس حوالے سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے