تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن کا ایکشن ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے وفد کی جانچ پڑتال کیلئے 26 اکتوبر کو پاکستان آمد

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات میں بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن کا ایکشن ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے وفد کی جانچ پڑتال کیلئے 26 اکتوبر کو پاکستان آمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے 2017 میں ہونے والے انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر ورلڈ شطرنج فیڈریشن نے ایکشن لے لیا۔ ورلڈ شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کا وفد مکمل جانچ پڑتال کیلئے ہفتہ چھبیس اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ وفد کی قیادت فیڈے کے نائب صدر گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر نائجل کررہے ہیں۔ وفد کے دورے کا مقصد پاکستان شطرنج فیڈریشن کے 2017 میں ہونے والے انتخابات کی جانچ پڑتال اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرنا ہے۔ الیکشن میں قوانین کی خلاف ورزی منظرعام پر آنے اور پاکستان میں شطرنج کے گرتے ہوئے معیار پر فیڈے نے ازخود نوٹس لیا۔ وفد پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں ہونے والی بے قاعدگی اور اقربا پروری کی بھی تحقیقات کرے گا۔ روس کے سابق ڈپٹی پرائم منسٹر اور ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے صدر ارکدی دوورکوویچ کی ہدایات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیڈے کا اعلی اختیاراتی وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔ وفد پاکستان میں شطرنج کے اسٹیک ہولڈرز، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بھی ملاقات کرے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے