تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ضلع تمام ورکروں کی محنت سے 2012 سے پولیو سے پاک ضلع برقرار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں

میرپورخاص ضلع تمام ورکروں کی محنت سے 2012 سے پولیو سے پاک ضلع برقرار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا سمیت میرپورخاص ضلعے میں 24 اکتوبر کو پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے ہمیں ہر پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے سینٹ ٹریضہ امریکن ہسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک نکالی گئی پولیو آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتی ہیں ٹیموں سے تعاون کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان واحد ملک ہیں جہاں ابھی تک پولیو وائرس موجود ہے اس سال 93 کیس سامنے آئے ہیں پاکستان میں رواں سال 76 بچے پولیو وائرس کی وجہ سے عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے، سندھ میں معذور ہونے والے بچوں کی تعداد 8 ہے جس میں کراچی میں 4، حیدرآباد میں 2، جام شورو میں ایک اور لاڑکانہ میں ایک کیس شامل ہے میرپورخاص ضلع تمام ورکروں کی محنت سے 2012 سے پولیو سے پاک ضلع برقرار ہے ہر مہم کے دوران ضلعے میں 2 لاکھ 97 ہزار 925 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں دنیا میں پولیو کے 3 قسم کے وائرس میں سے پی ٹو اور پی تھری وائرس ختم ہوچکے ہیں صرف پی ون وائرس دنیا کے 2 ملکوں میں موجود ہے پولیو وائرس کا خاتمہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے ریلی میں اطلاعات، روینیو اور محکمہ تعلیم کے افسران، میل فی میل ہیلتھ ورکروں، آئی ایچ ڈبلیو، پارٹنرز میں ڈبلیو ایچ او، کام نیٹ، آئی آر ڈی، آئی ایچ ایس، این جی اوز میں سرسو اور وومین امپاورمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے