تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی بہت جلد کمراٹ سے کالام، پتراک سے تل اور کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان

دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی بہت جلد کمراٹ سے کالام، پتراک سے تل اور کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا کہ دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی بہت جلد 67 کلومیٹر کمراٹ سے کالام، 47 کلومیٹر پتراک سے تل اور 14 کلومیٹر کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان اور محکمہ سیاحت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر کو ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت تمام سیاحتی مقامات تک منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان اور فیزیبلٹی رپورٹ سمیت تمام کام جلد ازجلد مکمل کرنے اور تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں سڑکوں کی تعمیر بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال سب سے زیادہ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے پر فضاء مقام کمراٹ تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بناکر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائیگا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے