تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں فوڈ فیسٹیول کا اہتمام

گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں فوڈ فیسٹیول کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) عالمی یوم خوارک کے موقع پر گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور کی خصوصی ہدایت پر فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر فوڈ کے حوالے سے مختلف سٹال اور آگاہی بینر لگائے گئے اور طلبا کو اگاہی فراہمی کی گئی اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی جسٹس (ر) محمد داؤد خان تھے اس تمام فیسٹیول کی نگرانی رجسٹرار محمد طارق محمود، شادی اللہ خان، صلاح الدین خان کورڈینیٹر سٹی کیمپس، ڈاکٹر شکیب اللہ خان ارائیں ڈین آف ویٹرنری سائنسز اور ڈاکٹر صدف ڈائریکٹر آئی ایف ایس این نے کی عالمی یوم خوارک کے دن کی مناسبت میں واک کا اہتمام کیا گیا اور گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس ہال میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب میں پروفیسر سمیت طلبا و طالبات نے عالمی یوم خوارک کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی اس تقریب میں بھوک پر قابو پانے اور صحت بخش خوراک کے چناؤ کے حوالے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 820 ملین سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم عوام میں یہ شعور اجاگر کریں کی ہمیں بچا ہوا کھانا ضائع کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد نظر دوڑایں کہ ہمارے قریب کوئی بھوکا تو نہیں ہے پاکستان میں ہر سال شادی بیاہ کی تقاریب سمیت دیگر سرکاری و نجی پروگراموں میں کھانا ضائع کرنا ایک فشن بن چکا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کریں کہ جہاں دنیا بھر میں کھانا ضائع ہوتا ہے وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانا بھی میئسر نہیں ہوتا پاکستان میں تقریبا 36 ملین ٹن کھانا ضائع ہوتا ہے پاکستان میں 36.9 فیصد غذائی قلت کا شکار گھرانوں میں سے تقریبا 18.3 فیصد لوگ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں عالمی یوم خوراک منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں خوراک کے ضائع کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ کھانا ضائع نہ ہو۔ اور ان لوگوں تک کھانا پہنچ سکے جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے