میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد میں کسان مزدور کے پانچ سالہ معصوم بچے سے اجتماعی زیادتی۔ گاؤں بودیوال میں پانچ سالہ چمن ولدیت والجی مینگھواڑ کو دو وحشی درندوں نے اپنی نفسیاتی خواہش کے لئے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے عجیب ماچھی اور بھگو نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
![]()