تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہم مذاکرات سے نہیں بھاگ رہے بامقصد مذاکرات کے لئے بااختیار لوگ سامنے آئیں وزیر اعلی تو مکمل بے اختیار ہے۔ گرینڈ ہیلتھ آلائنس

ہم مذاکرات سے نہیں بھاگ رہے بامقصد مذاکرات کے لئے بااختیار لوگ سامنے آئیں وزیر اعلی تو مکمل بے اختیار ہے۔ گرینڈ ہیلتھ آلائنس

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد خیبر پختون خوا حکومت کی صحت اصلاحات ضلعی اور تحصیل ہیلتھ اتھارٹی اور ہسپتالوں کو پرائیویٹ کمپنی بنانے کےخلاف گرینڈ ہیلتھ آلائنس کی سربراہی میں ہزارہ بھر کے ڈاکٹرز، نرسزز، پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ، روڈ بند کرنے، اسلام آباد لانگ مارچ، خود سوزی اور حقوق کی کے لئے خون کے آخری قطرہ تک جنگ لڑنے کا عزم کر لیا، 27 روز سے جاری ہڑتال اور او پی ڈی سے مکمل بائیکاٹ اور مرحلہ وار احتجاج فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام گرینڈ احتجاج کیا گیا اس موقع پر گرینڈ ہیلتھ آلائنس کے چئیرمین ڈاکٹر عالمگیر یوسف زئی، جنرل سیکرٹری جی ایچ اے ڈاکٹر اسفند یار، ڈاکٹر زبیرمحسود، ڈاکٹر عبدالماجد، پیرا میڈیکس کے صوبائی صدر روئیداد شاہ، ایگزیکٹو ممبران گرینڈ ہیلتھ آلائنس ڈاکٹر راحیل، ڈاکٹر عالمگیر خان، ڈاکٹر انعام، سردار سعید صدر پیرا میڈیکس، ڈاکٹر عدنان، صدر پیرا میڈیکس ایبٹ آباد معروف خان، ہدایت الرحمن، ٹیکنکل سٹاف کے صوبائی عابد خان جدون، صدر مانسہرہ خالد خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا، احتجاج میں ایبٹ آباد، ہری پور، حویلیاں، مانسہرہ، بٹگرام، اوگی سے پیرا میڈیکس اور ڈاکٹرز جلوس کی شکل میں پہنچے، احتجاج میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے نائب صدر سلطان احمد نواز، سجاد خان، حاجی ممتاز خان، سید فرمان شاہ بھی موجود تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنڈہ کو جبر اور ڈنڈے کے زور پر نافذ کیا جارہا ہے خیبر پختون خواہ حکومت نے اصلاحات کے نام پر صحت کے نظام کا بیڑہ غرق کردیا، تدریسی ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کی ناکامی کے باوجود ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کی نجکاری کے ایکٹ کو منظور کیا جس سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتالوں کی نوبت آئی، اور 27 روز ہوگئے ہیں لیکن تبدیلی اور ریاست مدینہ کے دعویدار ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور عمران خان کے منظور نذر نوشیروان برکی پر اقربا پروری کی بارش کی گئی جو ترقی یافتہ ممالک کے خوشحال معاشرے کی غریب ملک میں پریکٹس کر رہے ہیں ڈی ایچ اور آر ایچ کا ظالمانہ قانون مسترد کرتے ہیں، اصلاحات کے نام پر نجکاری قبول نہیں، کیونکہ پرچی اور آپریشن کے ریٹ بڑھا کے عوام پر بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس موقعہ پر ایوب میڈیکل ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ شوکاز نوٹس واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ میڈیا اور چینلز پر جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے، اصلاحات کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے ایکٹ کے نفاذ پر اعتماد میں نہیں لیا پولیس نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا مذاکرات کے دوران مطالبات کو جائز قرار دینے بعد حکومت پھر مکر گئی اجلاس میں بلا کر نوکریوں سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمیں شوکاز نوٹس دیا، جیلوں میں ڈالا، خون بہا گیا، تشدد کیا اور کیا ظلم کرینگے، حکومت کو عوام کی فکر نہیں، اگر ہوتی تو یہ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرتے اور بند او پی ڈی کھلواتے، انہیں عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈی ایچ اے اور آر ایچ کو قبول نہیں اس کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ آلائنس ڈاکٹر عالمگیر یوسف زئی نے کہا کہ اگر حکومت اصلاحات کے نام عوام کو ورغلانے کے بجائے اگر ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا مفت علاج مفت ٹیسٹ کریں تو ہم اپنے مطالبات واپس لیتے ہیں اور بے شک تنخواہیں بھی نہ بڑھائیں، لیکن حکومت اس بات کو ماننے سے انکاری ہے، ہمارا احتجاج اپنے لئے نہیں عوام کے لئے ہے۔ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگ رہے بامقصد مذاکرات کے لئے بااختیار لوگ سامنے آئیں وزیر اعلی تو مکمل بے اختیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے