گھوٹکی (نامہ نگار) خانپور مہر کے قریب نوجوان نے فیس بک پر لائیو ہوکر اپنے آپ پر پسٹل کا فائر کرکے خودکشی کرلی، نوجوان کی فیس بک پر لائیو وڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی، نوجوان کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہ آئی، جروار پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق خانپور مہر کے قریب جروار تھانے کی حدود گاؤں پیر بخش گبول کے نزدیک موٹر سائیکل سوار نوجوان نے فیس بک پر لائیو ہو کر اپنے آپ پر پسٹل کا فائر کر کے خودکشی کرلی، نوجوان کی وڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی وڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان کے پاس پہلے کال آئی تو نوجوان نے کال نہ اٹھائی اور نوجوان کال کے بعد غصے میں آ گیا، جبکہ اس کے بعد نوجوان چلتی موٹر سائیکل پر فیس بک پر لائیو ہوا اور چند ہی سیکنڈوں میں نوجوان نے دوستوں مجھے معاف کا کہہ کر اپنے سر پر پسٹل رکھ کر فائر کر کے خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت منیر احمد کلوڑ عادل پور کے رہائشی کے طور ہوئی ہے، پولیس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا، آخری اطلاع تک خودکشی کی اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکی، اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج ہوئی تھی۔
![]()