Home / اہم خبریں / تھانہ ٹاؤن میرپورخاص کی حدود ٹنڈو آدم ناکہ پر انڈین گٹکے سے بھری کار سے لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا برآمد

تھانہ ٹاؤن میرپورخاص کی حدود ٹنڈو آدم ناکہ پر انڈین گٹکے سے بھری کار سے لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا برآمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ٹاؤن پولیس اور 15 مددگار پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف مشترکہ بڑی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکا برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹاؤن اور انچارج 15 مددگار کی گٹکا مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کاروائی، تھانہ ٹاؤن کی حدود نزد ٹنڈو آدم ناکہ انڈین گٹکے سے بھری کرولا کار
بی ای اے -774 کو تحویل میں لے لیا گیا، زیر تحویل مذکورہ گاڑی سے 10 کٹے 499 پیکٹ تقریباً سات لاکھ روپے مالیت کا انڈین سفینہ گٹکے برآمد کرلئے گئے، جبکہ ملزم بنام شفیع محمد پٹھان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹاؤن میں درج، جبکہ زیر حراست کرولا کار کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت چالان کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے