تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پتنگ کی تیز دھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا نوٹس

پتنگ کی تیز دھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا نوٹس

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے پتنگ کی تیزدھار ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ ضلع بھر میں خطرناک کانچ اور کیمیکل سے ڈور تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ شمالی سرکلر روڈ پر 28 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان منعم بلوچ گھر جاتے ہوئے گلے پر تیز دھار کیمیکل ڈورلگنے سے زخمی ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے زخم جان لیوا ثابت نہ ہوا اور ہسپتال میں طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع ڈیرہ بھر کی پولیس کوانتہائی خطرناک کیمیکل اور کانچ سے ڈور تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے