کوہاٹ (بیورو رپورٹ) انڈس ہائی وے کوہاٹ پر پولیس کی بڑی کاروائی۔ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کاروائی انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران چرس سے بھرا ٹرک سمیت منشیات کا بین الصوبائی سمگلر بھی گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست منشیات سمگلرعبدالرحمان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔ منشیات ٹرک کے پچھلی باڈی میں بنے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ 200 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبائلی ضلع کرم سے کراچی سمگل کی جارہی تھی۔ چرس سے بھرا ٹرک سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن "ر” واحد محمود نے بتایا ہے کہ کاروائی میں پکڑی گئی چرس کی کل مالیت کروڑوں روپے کی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے چرس سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ گرفتار منشیات سمگلر سے تفتیشی ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے۔
![]()