تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو ڈیٹا بیس تک رسائی ملنے کے بعد افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔ یہ پیشکش متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الحملی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں کی۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس تک رسائی سے پاکستان کو وہاں پر ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان متعلقہ شعبوں کے لیے افرادی قوت تیار کرکے متحدہ عرب امارات بھیج سکے گا۔ ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افرادی قوت کی شفاف بھرتی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مربوط بنانا چاہتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے