Home / اہم خبریں / تین ماہ قبل سیالکوٹ میں بھائیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی بیوہ متاثرہ خاتون انصاف کے لئے ڈی پی او آفس پہنچ گئی

تین ماہ قبل سیالکوٹ میں بھائیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والی بیوہ متاثرہ خاتون انصاف کے لئے ڈی پی او آفس پہنچ گئی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ تھانہ ستراہ جائیداد کے لالچ میں بھائیوں نے بیوہ بہن کی ٹانگ اور بازوپر ٹوکے اور کلہاڑی کے وار کرکے اپاہج بنا دیا۔ خالدہ بی بی مقامی پولیس کے ناروا رویہ اور ناانصافی کے خلاف ڈی پی او دفتر پہنچ گئی۔ سیالکوٹ تین ماہ قبل تھانہ ستراہ کی رہائشی بیوہ خالدہ بی بی کے 4 رشتہ داروں عارف، جاوید، خالد اور لیاقت نے زمین کی خاطر ٹوکہ کلہاڑی اور ڈنڈے سے مسلح ہوکر حملہ کردیا اور بے دردی سے قصائیوں کی طرح ٹوکہ اور کلہاڑی کے وارکئے۔ جس سے خالدہ بی بی بازو اور ٹانگ سے معذور ہوگئی۔ پولیس نے تین ملزمان کو دیدہ دلیری سے بے گناہ کردیا۔ خالدہ بی بی کے مطابق ملزمان نے الٹا پیروی سے باز رکھنے کی خاطر قتل کی دھمکیاں دینی شروع کر رکھی ہیں۔ بلکہ بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ متاثرہ خاتون خالدہ بی بی نے ڈی پی او ملک مستنصر فیروز سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے