تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور روپوش ملزمان کے خلاف ان ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار، گٹکے، منشیات اور دیسی شراب برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور روپوش ملزمان کے خلاف ان ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار، گٹکے، منشیات اور دیسی شراب برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا، منشیات و دیسی شراب فروش عناصر، جرائم پیشہ اور روپوش ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، دیسی ساختہ گٹکے، منشیات اور دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن: ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد جرواری شاخ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام عرفان پنھور گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں مین پڑی گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
15 مددگار: انچارج 15 مددگار کی غریب آباد تھانے کی حدود نزد بھٹائی اسپتال کھڈ پلاٹ میں کامیاب کاروائی، منشیات فروش ملزم بنام طارق راجپوت گرفتار گرفتار، ملزم کے قبضے سے متعدد پڑیاں ہیروئن برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے میں درج۔
تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد دیھ 194 گاوؑں قاسم سموں میں شراب کی بھٹی پر کامیاب چھقپہ مار کاروائی، ملزم بنام رمضان سموں گرفتار، ملزم کے قبضے سے 2020 لیٹر دیسی شراب برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
روپوش/اشتہاری
تھانہ غریب آباد: ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مارکیٹ چوک کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام مکیش کمار گرفتار، روپوش ملزم تھانہ غریب آباد کے جعلسازی کے مقدمہ میں غریب آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے