میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کی زیرصدارت دربار ہال میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کیچ اپ مہم کے حوالے سے ڈی پیک کا ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 18 نومبر سے 30 نومبر 2019 تک محکمہ صحت کی جانب سے ہونے والی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ہر ممکن تعاون کریں گے انہوں نے سوشل ویلفیئر، فلاحی تنظیموں اور پی پی ایچ آئی کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس مہم میں محکمہ صحت سے مکمل تعاون کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے پہلے سندھ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم شروع کی جارہی ہے سندھ کے مختلف ضلعوں اور مختلف یونین کونسلوں کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ میرپورخاص ضلعے کی 14 یونین کونسلوں میں 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ہو یا نہ حفاظتی ٹیکے ضرور لگائے جائیں گے پہلے مرحلے میں مہم کی شروعات سرکاری و نجی اسکولوں سے کی جائے گی بعد میں منتخب کردہ یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جائے گی جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ آئندہ پولیو مہم کے دوران دسمبر 2019 میں 2 سال کی عمر تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اس موقع پر محکمہ تعلیم و پولیس نے مہم کے دوران مکمل تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوبند رام، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر نثارمیمن، چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نوید عالم ابڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
![]()