تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی مختلف آگاہی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپورخاص اعجاز سیال

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی مختلف آگاہی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپورخاص اعجاز سیال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں بھی مختلف آگاہی کیمپ لگائے جارہے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپورخاص اعجاز سیال نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہی انہوں نے کہا کہ خاندانی فلاحی مرکز جھلوری تحصیل شجاع آباد، خاندانی فلاحی مرکز جھڈو ٹو، تحصیل جھڈو میں خاندانی صحت کیمپ لگائے گئے اور خاندانی فلاحی مرکز سٹلائیٹ ٹاؤن میرپورخاص، خاندانی فلاحی مرکز جھڈو ٹو اور خاندانی ٖفلاحی مرکز ریلوے ہسپتال میرپورخاص میں خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ لگائے گئے جبکہ تولیدی صحت مرکز کوٹ غلام محمد اور تولیدی صحت مرکز میرپورخاص میں ایک روزہ نس بندی آپریشن کیمپ لگا کر خواتین کے آپریشن کئے گئے خاندانی منصوبہ بندی کی مفت ادویات اور مفید مشورے بھی دئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے