تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر میں مینٹیننس ڈے منایا گیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر میں مینٹیننس ڈے منایا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن و ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے منٹیننس ڈے منایا گیا جبکہ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے پولیس کی تمام گاڑیوں کی پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں انسپکشن کی گئی، تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 آکتوبر 2019 کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر میں مینٹیننس ڈے منایا گیا، اس سلسلے میں تمام ضلع بھر کے تھانوں، ایس ڈی پی او آفسز اور 15مددگار بیس پر موجود تمام پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز کی مینٹیننس جبکے تمام تھانہ جات کی مکمل صفائی اور تمام سرکاری اسلحے کے پرزہ جات کی صفائی و مرمت کا کام کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ضلع بھر کی تمام پولیس موبائلز اور پولیس ہیڈ کواٹر کی انسپکشن کی گئی اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں، بعد از انسپکشن ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام گاڑیوں کے مرمت کے کام میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہے، وقت پر آئل چینج کریں، گاڑی کی تمام لائٹس درست حالت میں رکھی جائیں اور مرمت کا ہر کام بروقت کروانا متعلقہ پولیس آفیسر کی ذمہ داری ہے، تاہم غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے