تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ، پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ 104 نمبر پر

جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ، پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ 104 نمبر پر

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پائے ہیں۔ جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک کے ویزے کی ضرورت نہیں۔ طاقتور ترین پاسپورٹ میں فن لینڈ، جرمنی، جنوبی کوریا کا دوسرا، امریکہ اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان کا پاسپورٹ 104 نمبر پر ہے۔ 31 ممالک کا ویزا یا پیشگی ویزا درکار نہیں۔ پاسپورٹ کی طاقت میں پاکستان صرف شام، عراق اور افغانستان سے آگے ہے۔ مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے۔ طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بھارت کا نمبر 82 ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے