تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جلد ہی پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کئے جائینگے جس کے تحت وہ اپنی اور اپنی فیملی کیلئے شہر کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن

جلد ہی پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کئے جائینگے جس کے تحت وہ اپنی اور اپنی فیملی کیلئے شہر کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دربار سے اپنے پہلے خطاب میں وقت کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ کراچی پولیس کو جن مسائل کا سامنا ہے انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کئے جائینگے جس کے تحت وہ اپنی اور اپنی فیملی کیلئے شہر کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفیض ہوسکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دربار میں سینئر افسران کو ہدایت کی کہ ملازمان کو ہفتے میں ایک چھٹی دی جائے اور ڈیوٹی کے اوقات آٹھ گھنٹے کرنے کیلئے مثبت کاوشیں کی جائیں۔ آخر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی دربار میں شریک تمام افسران و ملازمان سے گھل مل گئے اور اس موقع پر ملازمان نے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے