کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی میں اولمپین دانش کلیم الیون ایک گول سے فتح یاب، نعیم احمد الیون کو شکست کا سامنا، تفصیلات کے مطابق اولمپین حنیف خان / ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کے ایچ اے کے زیر اہتمام لیجنڈ اولمپین حنیف خان کی اہلیہ مرحومہ کی یاد میں منعقد کرائے جانے والے مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی میں آج کے روز اولمپین دانش کلیم الیون اور نعیم احمد الیون کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ دانش کلیم الیون نے 0-1 گول سے جیت لیا، میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر شاندار حملے کئے گئے، میچ کے آخری کواٹر میں شازمہ کی ہاکی سے گیند چھوتی ہوئی گول پوسٹ میں گئی اور دانش کلیم الیون کو برتری حاصل ہوئی، اس میچ کو شرجیل اور قربان نے بطور ایمپائر سپروائز کیا، جبکہ معید ریزرو ایمپائر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
![]()