کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے ساتویں روز سندھ پولیس نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کو شکست دے دی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو 4-6 گول سے شکست، آج کے میچ کے مہمان خصوصی ایس پی صدرامجد حیات تھے، اسٹیدیم آمد پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال، لیجنڈ اولمپین حنیف خان کے پوتے نے گلدستہ بھی پیش کیا، سندھ پولیس کے کھلاڑی نعمان صادق شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار، سابق ایف آئی ایچ ایمپائر یونس صدیقی بھی خصوصی طور پر شریک ہوۓ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے ساتویں روز سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ سندھ پولیس نے 4-6 گول سے جیت لیا، میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کھلاڑی راجا مرتضیٰ نے کھیل کے 11 ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جوابی طور پر کھیل کے 12 ویں منٹ میں سندھ پولیس کے کپتان حماد احمد نے گول کرکے برتری کا خاتمہ کر ڈالا، سندھ پولیس کی جانب سے کھیل کے 14 ویں منٹ میں نعمان صادق، 16 ویں اور 17 ویں منٹ میں کپتان حماد احمد اور صمد نے کھیل کے 26 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو مظبوط بنایا، تیسرے کواٹر میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیم انتہائی بے جگری سے کھیلی اور بہتر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول سکور کرنے میں کامیاب رہی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے پینلٹی سٹروک پر رضوان خان نے کھیل کے 38 ویں اور 42 ویں منٹ میں گول کئے، چوتھے اور آخری کواٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے جس پر معزز مہمان خصوصی سمیت تمام حاضرین اور تماشائیوں نے خوب داد دی اور اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا، میچ کے آخری لمحات میں پولیس ٹیم کی جانب سے چھٹا گول 56 ویں منٹ میں علی نے فیلڈ گول کی مدد سے سکور کیا، اس میچ کو ایمپائرز غفران اور سبطین نے سپروائز کیا جبکہ فہد، عرفان طاہر اورعمران خان نے بطور ریزرو ایمپائر فرائض سرانجام دیئے، ججز کے فرائض مبین، ندیم، فیضان اور معید نے نبھائے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر گلفراز احمد خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، انکے ساتھ بطور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز انور فاروقی اور سید عسکری کاظمی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ اختر علی بطور ٹورنامنٹ آفیسر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سندھ پولیس کے کھلاڑی نعمان صادق شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے آج کے میچ کے مہمان خصوصی ایس پی صدر امجد حیات تھے، معزز مہمانان گرامی کا سٹیڈیم آمد پر اولمپین حنیف خان ، گلفرا حمد خان، ممبر ایگزیکٹو بورڈ کے ایچ اے نسیم حسین، حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے سمیت کے ایچ اے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا، معزز مہمان گرامی نے گہری دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر دل کھول کر داد دی، سندھ پولیس کے کھلاڑی نعمان صادق شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔
![]()