Home / اہم خبریں / این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سندھ کے 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ

این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سندھ کے 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سندھ کے اسپنر دانش عزیز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگز میں سندھ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ 50 رنز پر ان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب نے 1 وکٹ کے نقصان پر 20 اسکور سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا ۔ مہمان ٹیم رضا علی ڈار کے 48 اور فرحان خان کے ناقابل شکست 41 رنز کی بدولت 228 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے دانش عزیز نے 4 اور عاشق علی نے ٣ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں۔ سیف اللہ بنگش اور دانش عزیز میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے