Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز میں پولیس کی کاروائیاں، مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 بین الصوبائی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، 19 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اور منشیات فروش گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد

نوشہرو فیروز میں پولیس کی کاروائیاں، مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 بین الصوبائی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، 19 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اور منشیات فروش گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 بین الصوبائی ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد 19 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اور منشیات فروش گرفتار شراب و اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایک ایکٹیو کرمنلز علی اکبر چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد بنا لائسنس پسٹل چار عدد راؤنڈز برآمد کرلیے پولیس کے مطابق ملزم اکبر چانڈیو ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں 19 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں ملزم چالان ہے دوسری کاروائی میں درس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم دلٹھار زرداری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 دس لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، کنڈیارو پولیس نے مسافروں کے روپ میں کوچز میں سوار ہوکر مسافر کوچز میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے ملزمان کو کنڈیارو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کالی موروی کے قریب کاروائی کر کے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میر ایم میرانی، عنایت پھلپوٹو اور علی انور میرانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، یاد رہے مزکورہ ملزمان نے کچھ روز قبل کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ میں مسافروں کے روپ میں سوار ہوکر کنڈیارو کے قریب کوچ کو روک کر ڈکیتی کی واردات کی تھی پولیس نے ملزمان سے تین عدد پسٹل بارہ عدد راؤنڈز اور مسافروں سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ہے، ایس ایس پی نوشہرو فیروز ڈاکٹر ایم فاروق کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے