Home / اہم خبریں / آج کا ڈرامہ اور فنکار اپنی ذمے داری ادا نہیں کر رہا، آج چینلز مضبوط اور مربوط ڈرامہ نہیں بنا رہے ہیں جس سے معاشرے کی اصلاح کی جا سکے۔ شہرہ آفاق ڈراما نگار حسینہ معین

آج کا ڈرامہ اور فنکار اپنی ذمے داری ادا نہیں کر رہا، آج چینلز مضبوط اور مربوط ڈرامہ نہیں بنا رہے ہیں جس سے معاشرے کی اصلاح کی جا سکے۔ شہرہ آفاق ڈراما نگار حسینہ معین

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میڈیا بیٹھک کے زیر اہتمام مکالمہ اور پرفارمنس سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع آرٹ کے ذریعے معاشرے میں رواداری اور بامقصد سوچ کا فروغ رہا۔ شہرہ آفاق ڈراما نگار حسینہ معین کے مطابق آج کا ڈرامہ اور فنکار اپنی ذمے داری ادا نہیں کر رہا، آج چینلز مضبوط اور مربوط ڈرامہ نہیں بنا رہے ہیں جس سے معاشرے کی اصلاح کی جا سکے، نامور شاعرہ ناصرہ زبیری کا کہنا تھا کہ عدم رواداری کے خلاف ہنگامی صوررتحال نافذ ہو، سوشل میڈیا پر جو نفرت موجود ہے وہ فنکاروں کے لئے کافی حد تک اہم ہے۔ ان کے مطابق مہذب معاشرے میں اختلاف رائے یا تنقید کو برداشت کیا جاتا ہے اور اس سے اپنی اصلاح کی جاتی ہے، وقت آگیا ہے کہ عوام کو میٹھے اور نرم لہجے میں رواداری اور برداشت کی تعلیم دی جائے۔ ناشر اور ادب فیسٹیول کی ڈائریکٹر امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادبی میلے، امن اور اقدار کا پیغام دیتے ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ فنون لطیفہ اور ثقافت، معاشرے پر گہرے نقوش ظاہر کرتے ہیں لیکن اس میں بدنظمی، افراتفری اور عدم برد اشت جیسے عوامل داخل نہیں ہونے چاہئے۔ مشہور ادیب اور نقاد ڈاکٹر آصف فرخی کا کہنا تھا کہ متوازن معاشرے میں مطالعہ کا رحجان ضروری سمجھا جاتا ہے جو اقدار کے نئے روشن دان کھولتا ہے۔ شدت پسندی سے مقابلہ کرتا ہے ۔ بدقسمتی سے حکومت مطالعے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کو ترجیح نہیں دیتی ہے۔ جو تعلیمی نظام ہے وہ ایک ہجوم کی تشکیل کر رہا ہے، اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے