Home / اہم خبریں / مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا

مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انشاءاللہ ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب بیٹھنے کے لیے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا، مولانا صاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا شہباز شریف کے مقابلے میں این اے 249 کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔ شہباز شریف نے درخوات میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جبکہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے