Home / اسلام آباد / افغان طالبان اور امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکراتی نشست رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

افغان طالبان اور امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکراتی نشست رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان طالبان اور اسلام آباد میں موجود خصوصی امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان باقاعدہ مذاکراتی نشست ہوئی۔ اس دوران رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے طے پایا۔ افغان طالبان وفد اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بارہ رکنی افغان طالبان وفد کی قیادت ملاعبدالغنی برادر نے کی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل جاری رکھنے اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے امریکی و نیٹو افواج کے امریکہ سے انخلاء کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ مذاکرات کے بعد افغان طالبان نے اپنی اعلیٰ قیادت جبکہ زلمے خلیل زاد نے امریکی حکام کو مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے