تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر قراۃ العین مری کی کوششوں سے جام نواز علی میں بیرانی بیسک ہیلتھ یونٹ سانگھڑ کو ایک جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس مہیا کردی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر قراۃ العین مری کی کوششوں سے جام نواز علی میں بیرانی بیسک ہیلتھ یونٹ سانگھڑ کو ایک جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس مہیا کردی گئی

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر قراۃ العین مری کی کوششوں سے آج جام نواز علی میں بیرانی بیسک ہیلتھ یونٹ کو ایک جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس مہیا کردی گئی ہے۔ جام نواز علی بیسک ہلیتھ سینٹر کو ایمبولینس فراہم کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن، ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر شگفتہ عابد، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ مینجر لطف میمن اور ایم این اے شازیہ مری کے فرزند اسامہ مری، ڈی ایم آئی ایچ ایس روشن پہنور، قادر داد مری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے کہا کہ ریبیز ویکسین کی کمی کے باوجود ضلع کے ہر تعلقہ میں ویکسین موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایچ ایس بیرانی کی عمارت جو کہ ناکارہ ہے اسے دو ماہ میں فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹی و یونین کونسل کو ان کے دفتر سے آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے کا لیٹر جاری کیا ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ مینجر پی پی ایچ آئی لطف میمن نے کہا کہ یہ ایمبولینس ماں اور بچے کی صحت اور روڈ حادثے کے مریضوں کی سہولت کیلئے مہیا کی گئی ہے ایمبولینس کا کرایہ فی کلومیٹر 14 روپے کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔ تقریب سے قبل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے پی پی ایچ آئی کے تحت چلنے والے بی ایچ یو بیرانی کا دورہ کیا۔ آر ایچ سی جام نواز علی کے حوالے سے ڈی ایم آئی ایچ ایس روشن پہنور سے معلومات لی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نثار احمد میمن نے اسامہ مری، لطف میمن و دیگر کے ہمراہ ایمبولینس کی چابی زچہ و بچہ ہسپتال کی انچارج ڈاکٹر زہرہ کے سپرد کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کی جانب سے ایجوکیشن اور ہیلتھ رپورٹرز تنظیموں کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودری اور سیکرٹری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے