تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سفارتکار کا بھارت کو جواب الجواب میں کرارا جواب

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سفارتکار کا بھارت کو جواب الجواب میں کرارا جواب

نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کے سفاک چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔ بھارت نے اقوام عالم میں جو چھپایا وزیراعظم عمران خان نے اس کو اجاگر کیا۔ ذوالقرنین چھینہ نے جواب الجواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ مودی سرکار مہاتما گاندھی کے قاتل سیکیولر بھارت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔ بھارت اقوام عالم کے سامنے مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے۔ کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرا رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے۔ بھارت کو پہلو خان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ، بلدیات، تعلیم اور صحت کو ترجیح

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 656 ارب 5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے