تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوا اور بارش کے باعث شہر بھر میں بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوا اور بارش کے باعث شہر بھر میں بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوا اور بارش کے باعث شہر بھر میں بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، اکثر علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب، بارش کے باعث شہر کی گلی محلوں میں پانی بھر گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد تیز بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم بارش کے باعث شہر کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب تیز بارش کے باعث شہر کی گلیاں محلے اور نشیبی علاقہ زیر آب آگئے اور گھروں میں پانی بھر گیا جس سے عوام کو شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ، بلدیات، تعلیم اور صحت کو ترجیح

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 656 ارب 5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے